بھارت:لوک سبھا نشستوں میں 50 فیصد اضافہ، کابینہ نے منظوری دیدی
نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی وزیر اعظم مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے نئے حلقہ بندی بل کی منظوری دے دی، جس کے تحت لوک سبھا کی نشستوں میں 50 فیصد اضافے اور 2051 تک ریاستوں کے درمیان موجودہ انتخابی تناسب برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
بل کی منظوری سے 131ویں آئینی ترمیم کی راہ ہموار ہوگی، جس کا مقصد قانون ساز اداروں میں خواتین کیلئے ایک تہائی نشستیں مختص کرنے کو حلقہ بندی کے عمل سے منسلک کرنا ہے ۔ کانگریس رہنماؤں نے لوک سبھا کی موجودہ 543 نشستیں اور ریاستوں کا نمائندگی کا تناسب برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔بل منظور ہونے کی صورت میں مقبوضہ کشمیر کی لوک سبھا نشستیں پانچ سے بڑھ کر آٹھ ہونے کا امکان ہے ۔ مجوزہ اضافے کے تحت جموں اور وادی کشمیر کو چار، چار نشستیں مل سکتی ہیں، تاہم بل میں ان نشستوں کی حتمی تقسیم واضح نہیں کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments