ایران :مسلح افراد کی فائرنگ ، معروف سنی عالم دین بشیر صلاح جاں بحق
تہران(اے ایف ہی)ایران کے شورش زدہ صوبے سیستان بلوچستان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے معروف سنی عالم دین بشیر صلاح کو قتل کر دیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سرباز کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے عالم دین کو ہفتے کے روز دہشت گردانہ کارروائی میں نشانہ بنایا گیا، تاہم حملہ آوروں کی شناخت سامنے نہیں آسکی۔ تسنیم نے قتل کا الزام امریکا اور اسرائیل کے مبینہ حمایت یافتہ عناصر پر عائد کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments