تارکین وطن کی کشتیاں حادثے کا شکار ،16افراد ہلاک،522ریسکیو
لا ریسٹنگا،ایتھنز(اے ایف پی)ہسپانوی و یونانی جزائر کے قریب تارکین کی کشتیاں حادثے کا شکار ہو گئیں جس کے نتیجے میں 16مہاجرین ہلاک جبکہ 522کو ریسکیو کر لیا گیا۔
ہسپانوی جزائر کینری کے قریب تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہونے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے ۔6 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ 84 تارکین کو ریسکیو جہاز کے ذریعے ساحل پر پہنچایا گیا۔ یونان کے جزائر گاوڈوس اور کریٹ کے قریب 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دو تارکین وطن ہلاک جبکہ 432 افراد کو سمندر سے بحفاظت بچالیا گیا۔ گاوڈوس کے جنوب میں 41 افراد کو ریسکیو کیا گیا ،چھ دیگر کارروائیوں میں 391 تارکین وطن کو بچایا گیا۔زیادہ تر کشتیاں لیبیا سے روانہ ہوتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments