چین:سوشل میڈیا پر مشہور موٹے تیندوے کی ڈائٹنگ ختم
بیجنگ(اے ایف پی)چین میں سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے موٹے تیندوے کی بڑھتی عمر کے باعث چڑیا گھر انتظامیہ نے اس کی ڈائٹنگ ختم کر دی۔
18 سے 19 سالہ تیندوے پان باؤ باؤ کو 2024 میں ڈزنی فلم زوٹوپیا کے موٹے چیتے جیسے حلیے کے باعث مقبولیت ملی تھی۔ اس کی ویڈیوز وائرل ہونے پر چڑیا گھر میں سیاحوں کی تعداد بڑھ گئی تھی۔ انتظامیہ نے اس کا پنجرہ وسیع اور وزن کم کرنے کیلئے خوراک محدود کر دی تھی۔ اب توجہ وزن کے بجائے اس کی صحت اور بہتر زندگی پر مرکوز ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments