مقبوضہ کشمیر:بھارتی ریاستی دہشتگردی ،2نوجوان شہید
سری نگر(کے پی آئی)بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران شمالی کشمیر میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔۔۔
نوجوانوں کو کپواڑہ کے علاقے ٹنگ ڈار میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ادھر ضلع ادھم پور کے مختلف علاقوں میں مسلسل 19ویں روز بھی بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے ۔ قابض فورسز نے ڈوڈہ اور کٹھوعہ اضلاع میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر رکھی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments