روس کا یوکرین کے 1200 سے زائد ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ
ماسکو(اے ایف پی)روس نے یوکرین کے 1200 سے زائد ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق حملے میں ماسکو سمیت ایک درجن سے زائد علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے بتایا کہ دارالحکومت کی جانب آنے والے 460 سے زائد ڈرونز میں سے 123 تباہ کیے گئے ۔ دوسری جانب یوکرین نے کہا ہے کہ روس نے زاپوریزیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد ڈرونز داغے ، حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments