بیلجیئم :قانونی اجازت نہ ملنے پر گوگل نے ڈیٹا سنٹر منصوبہ روک دیا

بیلجیئم :قانونی اجازت نہ ملنے پر  گوگل نے ڈیٹا سنٹر منصوبہ روک دیا

برسلز(اے ایف پی)قانونی اجازت نہ ملنے پر گوگل نے بیلجیئم میں ڈیٹا سنٹر منصوبہ روک دیا ۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے ہفتے کو تصدیق کی کہ حکام کی ہدایت اور مزید وضاحت ملنے تک تعمیراتی کام معطل رہے گا۔

حکام کے مطابق جنوبی بیلجیئم کے شہر شارلروآ کے قریب سابق  کان کنی کے 50 ہیکٹر رقبے پر ڈیٹا سنٹر تعمیر کیا جا رہا تھا، تاہم کمپنی کے پاس مطلوبہ اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔ کمپنی دریائے سامبر سے پانی حاصل کرکے ڈیٹا سنٹر ٹھنڈا کرنا چاہتی تھی، جس پر خشک سالی کے باعث مقامی سطح پر مخالفت سامنے آئی۔ گوگل نے حکام کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے ، جس کی سماعت جنوری میں ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...