بنگلہ دیش:متوقع واپسی،حسینہ کے آبائی شہر میں سکیورٹی سخت
ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی آئندہ ماہ متوقع وطن واپسی سے قبل ان کے آبائی شہر گوپال گنج میں سکیورٹی سخت اور سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی سخت کارروائیوں اور سیاسی تشدد کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ حکام نے آج اتوار کو حسینہ کےحامیوں کی بڑی ریلی کے پیش نظر شہر میں سینکڑوں سکیورٹی اہلکار تعینات کر دئیے ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق حسینہ سے سیاسی وابستگی کے باعث انہیں بھی مشکلات اور ہراسانی کا سامنا ہے ۔ ایک خاتون نے بتایا کہ پولیس سٹیشن نذر آتش کیے جانے کے واقعے کے بعد انہوں نے اپنے بیٹوں کو ٹیوشن بھیجنا بند کر دیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق شہر میں سخت چیکنگ کے باعث آمدورفت بھی متاثر ہے ۔ واضح رہے حسینہ واجد 15 سال اقتدار میں رہنے کے بعد اگست 2024 میں بھارت فرار ہوگئی تھیں۔ انہیں 2024 کی عوامی تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں غیرحاضری میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments