البانیہ:حکومت مخالف مظاہرے سرکاری عمارت نذر آتش،جھڑپیں
تیرانا(اے ایف پی)البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔۔۔
جبکہ نقاب پوش مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر حملے کیے اور ایک عمارت کو آگ لگا دی۔ جھڑپوں میں کئی پولیس اہلکار اور مظاہرین زخمی ہو گئے ۔مظاہروں کا آغاز مئی میں ٹرمپ کے خاندان سے منسلک لگژری ہوٹل منصوبے کے خلاف ہوا تھا، تاہم بعدازاں ناقص طبی سہولیات اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے محدود مواقع بھی احتجاج کا سبب بن گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments