اداکارہ نیلما حسن کا دوبارہ ڈراموں میں کام کرنیکا فیصلہ

اداکارہ نیلما حسن کا دوبارہ ڈراموں میں کام کرنیکا فیصلہ

اداکارہ کا ذاتی سیریل بنانے کیلئے ہدایتکار نے جاندار اسکرپٹ کی شرط رکھ دینیلما اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی،تمام عکس بندی بیرون ملک کی جائے گی

کراچی(رپورٹ : مرزا افتخار بیگ) ماضی کی مقبول ٹی وی اداکارہ و ماڈل نیلما حسن نے ایک بار پھر ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق شوبز کی دنیا میں واپسی کے سفر کے لئے نیلما حسن نے ذاتی ڈرامہ سیریل بنانے کے لئے ڈرامہ ہدایتکار سے رابطہ کر کے اسکرپٹ بھیجا تھا جس کو ہدایتکار نے مسترد کردیا،معروف ہدایتکار نے جاندار اسکرپٹ کی شرط پر اس کی سیریل بنانے کی حامی بھر لی ہے۔ جس میں نیلما حسن ایک اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ اس سیریل کی تمام تر عکس بندی بیرون ملک کی جائے گی، جس میں کام کرنے کے لئے پاکستانی فنکار اور دیگر عملہ پاکستان سے جائے گا۔واضح رہے کہ نیلما حسن شادی کے بعد سے بیرون ملک رہائش پذیر ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ سیریل بین الاقوامی معیار کی بنائی جائے تاکہ پاکستانی ڈرامے بھی بیرونی ممالک کے چینلز پر نشر ہوسکیں۔توقع ہے کہ کاغذی تیاریاں مکمل ہونے کے بعد فروری کے وسط میں اس سیریل کی ریکارڈنگ کا آغاز ہوسکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں