سری دیوی نے موت کے بعد بہترین اداکارہ کا ایوارڈجیت لیا

 سری دیوی نے موت کے بعد بہترین اداکارہ کا ایوارڈجیت لیا

اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر جانیوالی سری دیوی فلم ’’مام ‘‘ میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ کی حقدار ٹھہری ہیں

نئی دہلی(نیٹ نیوز)اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر جانیوالی سری دیوی فلم ’’مام ‘‘ میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ کی حقدار ٹھہری ہیں۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 62 ویں نیشنل فلم ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں ایوارڈ انتظامیہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات سر انجام دینے والوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو رواں سال فلم موم کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ بہترین ہندی فلم نیوٹن قرار دی گئی ،موسیقار اے آر رحمن نے فلم کاترو ویلیادائی کیلئے بہترین میوزک ڈائریکٹر اورفلم موم میں بہترین بیک گراؤنڈ میوزک کیلئے ایوارڈ جیتا اس کیساتھ ہی اے آر رحمن اپنی زندگی میں 6 بار نیشنل ایوارڈ حاصل کرنیوالے بھارت کے پہلے میوزک کمپوزر بن گئے ،تقریب میں ونود کھنہ کیلئے داداصاحب پھالکے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا، فلم باہوبلی2 نے بہترین سپیشل ایفیکٹس اور بہترین ایکشن کیلئے ایوارڈ جیتا جبکہ گنیش اچاریہ نے فلم ٹوائلٹ ایک پریم کتھا کے گیت گوری تو لٹھ مار کی کوریوگرافی کیلئے نیشنل ایوارڈجیتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں