فوادکی آنکھیں سحر انگیز اور خوبصورت ہیں:دپیکا پڈوکون

 فوادکی آنکھیں سحر انگیز اور خوبصورت ہیں:دپیکا پڈوکون

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی پاکستانی اداکار فواد خان کی مداح نکلیں۔حال ہی میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اورعالیہ بھٹ نے کرن جوہر کے شو ’’ کافی ود کرن‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور پسند ناپسند کے حوالے سے کئی باتیں شیئر کیں.

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی پاکستانی اداکار فواد خان کی مداح نکلیں۔حال ہی میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اورعالیہ بھٹ نے کرن جوہر کے شو ’’ کافی ود کرن‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور پسند ناپسند کے حوالے سے کئی باتیں شیئر کیں، شو میں ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران کرن جوہر نے دپیکا سے پوچھا بالی ووڈ میں سب سے خوبصورت اور گہری آنکھیں کس کی ہیں؟جس پر دپیکا نے جواب دیتے ہوئے کہا اداکار فواد خان کی آنکھیں بہت سحر انگیز اورخوبصورت ہیں جس پر میزبان کرن جوہر بھی دپیکا کے جواب سے متفق ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں