ایشال فیاض کی پہلی فلم کامیاب، دوسری میں کاسٹ کر لیا گیا

ایشال فیاض کی پہلی فلم کامیاب، دوسری میں کاسٹ کر لیا گیا

ہدایت کار خلیل الرحمن قمرکی فلم ’’لوفر‘‘میں ہیرو ان کے بیٹے آبی خان ہونگے

کراچی (سٹاف رپورٹر ) اداکارہ و ماڈل ایشا ل فیاض کواپنی پہلی کامیاب فلم کاف کنگنا ریلیز ہونے کے بعد ہدایتکار خلیل الرحمن قمر نے دوسری فلم ’’لوفر‘‘ میں اپنے صاحبزادے آبی خان کے ساتھ مرکزی کردار میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ آبی خان نے فلم ’’کاف کنگنا‘‘ میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کی پہلی فلم میں پرفارمنس شائقین نے بے حد پسند کی ہے ۔ ایشا ل فیاض کو متعدد فلمسازوں کی جانب سے بھی فلموں میں کام کی آفر ز مل رہی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ میرے فلمی کیریئر کے گاڈ فادر خلیل الرحمن قمر ہیں ان کی فلموں میں کام کرنا میری پہلی ترجیح رہے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں