ڈرامہ کمرشل ہو گیا،لکھاری،آرٹسٹ کے ہاتھ سے نکل چکا:صبا
اداکارہ صبا حمید نے کہا کہ ڈرامہ کمرشل ہونے کی وجہ سے لکھاری اور آرٹسٹ کے ہاتھ سے نکل چکا ہے
اسلام آباد (اے پی پی) ۔اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ڈراموں پر ہونے والی تنقید کو جائز نہیں سمجھتیں، ہر دور کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں، آج بھی اچھے ڈرامے بن رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ آج ڈرامہ کمرشل ہونے کی وجہ سے لکھاری اور آرٹسٹ کے ہاتھ سے نکل چکا ہے ، انہیں وہی کرنا ہے جو کہا جاتا ہے ، کسی بھی لکھاری کو اپنی مرضی سے لکھنے کی اجازت ہونی چاہیے لیکن کیا کیا جا سکتا ہے ، جو مارکیٹ کی ڈیمانڈ ہے اس کے مطابق ہی چلنا پڑے گا۔