فاریہ اپنی بہن نورکی عون چودھری سے دوبارہ شادی کی حامی

فاریہ اپنی بہن نورکی عون چودھری سے دوبارہ شادی کی حامی

شاید لوگوں کے پاس میری بہن کی زندگی پر بات کرنے کے علاوہ کچھ نہیں :ماڈل

لاہور (لیڈی رپورٹر سے )اداکارہ نور بخاری کی بہن ماڈل فاریہ بخاری نے نورکی عون چودھری سے دوبارہ شادی کرنے پر سوشل میڈیا پراپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اللہ نظر بد سے بچا ئے ‘‘۔فاریہ کا کہناہے کہ شاید لوگوں کے پاس میری بہن کی زندگی پر بات کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ نور نے اچھا فیصلہ کیا اور سابق شوہر عون چودھری سے دوبارہ شادی کر لی ہے کیونکہ وہ اس کی بچی کا باپ ہے ،بچی کو اپنے والد کی ضرورت تھی اور حقیقی باپ ہی اولاد کو سکھ دے سکتا ہے ۔فاریہ نے کہا کہ باتیں کرنے کے بجائے نورکو اچھی زندگی کی دعا دی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں