نیاٹیلنٹ شوبزانڈسٹری کو اندھیرے سے نکال لایا:ریچل گل
اعزازات کے ملنے سے زندگی میں نئے قدم اٹھانے کا حوصلہ بڑھ جاتا ہے :اداکارہ
لاہور(لیڈی رپورٹر سے ) اداکارہ و ماڈل ریچل گل کا کہنا ہے کہ کہ نیا ٹیلنٹ شوبز انڈسٹری کو اندھیرے سے نکالنے میں کامیاب ہو ا ہے ،فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے پروڈیوسر زاور ہدایتکاروں کو حقیقی معنوں میں اپنا کردار نبھانا ہوگا ۔ ماڈل ریچل گل نے کہا کہ فی الحال میری توجہ ٹی وی اورماڈلنگ کی طرف ہے تین چار فلموں کی آفرز ہوئی ہیں لیکن میں معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،میں نے حال ہی میں نجی ٹی وی کا ایوارڈ جیتا ، اعزازات کے ملنے سے زندگی میں نئے قدم اٹھانے کا حوصلہ بڑھ جاتا ہے ۔