سونم کپور نے آر ایس ایس کے چیف کوبیوقوف قرار دے دیا
بالی ووڈ کی اداکارہ سونم کپور نے بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے چیف موہن بھگوت کو ان کی جانب سے طلاق پر دئیے
ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ کی اداکارہ سونم کپور نے بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے چیف موہن بھگوت کو ان کی جانب سے طلاق پر دئیے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بیوقوف قرار دے دیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق موہن بھگوت نے ایک ایونٹ میں اپنے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق اب زیادہ تر ان خاندانوں میں ہورہی ہے جہاں لوگ زیادہ تعلیم یافتہ ہوجاتے ہیں۔سونم کپور نے ٹویٹ پر لکھا کہ 'کون سا عقلمند آدمی اس طرح کی بات کرتا ہے ؟ سخت بے وقوفانہ بیان'۔