ڈرامہ ’’تنہایاں‘‘نے میری زندگی مکمل طور پر بدل دی تھی:مرینہ خان
اداکارہ مرینہ خان نے کہا کہ ڈرامہ’’تنہایاں ‘‘نے ان کی زندگی کو مکمل طور پر بدل دیا تھا ۔
لاہور (آن لائن) انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب وہ ڈرامہ ’’تنہایاں ‘‘کرنے جارہی تھیں تو ان کے ساتھی اداکار بہروز سبزواری نے ان کی زندگی مکمل طور پربدل جانے کی پیش گوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی اور اس ڈرامے نے ان کی زندگی مکمل طور پر بدل دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری آتی یا نہیں اس کے بارے میں تو مداح اچھی رائے دے سکتے ہیں ہیں تاہم میں نے ہمیشہ اپنے کردار سے ہمیشہ انصاف کیا اوربہترین صلاحیتوں کا اظہارکیا۔