پاکستانی سٹیج ڈرامے ’’مشک ‘‘اور ’’جھانجر دی پاواں چھنکار‘‘بھارتی چینل سے نشر ہونگے

پاکستانی سٹیج ڈرامے ’’مشک ‘‘اور ’’جھانجر دی پاواں چھنکار‘‘بھارتی چینل سے نشر ہونگے

پاکستان کے دو مشہور سٹیج ڈرامے ’’مشک‘‘ اور’’ جھانجر دی پاواں چھنکار‘‘بھارتی چینل’’زی تھیٹر‘‘ سے نشر کئے جائیں گے ۔

لاہور (لیڈی رپورٹر سے )یہ ڈرامے پروڈیوسر کنول کھوسٹ نے تیار کئے تھے جنہیں پاکستان میں بھی بہت پزیرائی ملی ۔’’ مشک‘‘ کے عنوان سے بنائے گئے ڈرامے میں ثانیہ سعید اور نمرہ بچہ نے اہم کردار کئے تھے جبکہ ڈرامہ ’’جھانجر دی پاواں چھنکار‘‘میں سرمد سلطان ،زین افضل اور سمیعہ ممتاز نے منفرد کردار کئے اور یہ ڈرامہ 2018 میں پیش کیا گیا تھا۔پاکستانی سٹیج ڈراموں سے وابستہ افراد کا کہناہے کہ پاکستانی ڈراموں کے بھارتی چینل سے نشر ہونے کا مطلب ہے کہ ہمارے ڈرامے پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کرتے ہیں ، پاکستان میں سٹیج کا معیا ر بہت بلند ہے تاہم غیرسنجیدہ لوگوں نے اس کو خراب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں