ہالی ووڈ اداکارٹام کروز لندن پہنچتے ہی 14دن کیلئے قرنطینہ ہوگئے
ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز فلم ’’مشن امپاسبل7‘‘ کی عکس بندی کے لئے لندن پہنچ گئے
لندن(شوبز ڈیسک) اداکار برطانوی حکومت کے لاگو کردہ اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے لندن پہنچتے ہی 14دن کے لئے قرنطینہ ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق ٹام کروز لندن کے ایک لگژری فلیٹ میں 14دن گزارنے کے بعد فلم کی عکس بندی شروع کریں گے اور اپناکام ختم ہونے کے بعد ذاتی جیٹ طیارے کے ذریعے امریکہ واپس جائیں گے ۔ ٹام کروز نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ قرنطینہ کرنے کا مقصد مداحوں کو آگاہ کرناہے کہ لاپرواہی نہ کریں ۔