ایک فنکارمداحوں کے بغیر کچھ بھی نہیں:مدیحہ امام
مداح کام کی حوصلہ افزائی کرکے شہرت کی بلندیوں تک پہنچاتے ہیں :اداکارہ
لاہور(لیڈی رپورٹر سے )اداکارہ مدیحہ امام نے کہا ہے کہ ایک فنکارمداحوں کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مختلف ڈراموں کی ریکارڈنگ کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھاکہ مداح ہی فنکاروں کو بناتے ہیں،یہ ہمارے کام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہمیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیتے ہیں۔ اداکارہ کا کہناتھاکہ کہ اداکاری ایک فن ہے اور اس میں ہمیشہ سیکھنے کا عمل جاری رہتاہے ۔ ان کا کہناتھاکہ اداکاری کرتے وقت میرے ذہن میں ہمیشہ مداحوں کا خیال ہوتاہے اور کوشش کرتی ہوں کہ کچھ ایسا کروں جو ان کو پسند آجائے ۔