سعدیہ خان کی کیوت سیتن گونیر سے دوستی بڑھنے لگی

سعدیہ خان کی کیوت سیتن گونیر سے دوستی بڑھنے لگی

دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پرفالوکیا،چہ میگوئیاں شروع

لاہور،کراچی (لیڈی رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر ) پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان کی ترک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی ‘‘میں دوآن ایلپ کا کردار اداکرنے والے ترک اداکار کیوت سیتن گونیر سے دوستی پروان چڑھنے لگی ۔ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے تُرک اداکار اسلام آباد میں سیر سپاٹے کرنے کے بعد اپنے وطن واپس تو چلے گئے ہیں لیکن پاکستانی مداحوں کو تجسس میں چھوڑ گئے ہیں ۔انہوں نے سعدیہ خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فالو کیا جواب میں سعدیہ نے بھی انہیں فالوکیا۔سوشل میڈیا پر اس فالوکرنے پر چہ میگوئیاں شروع ہوئیں اور دونوں کی دوستی کا قصہ چھڑ گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں