میں نے کبھی اپنے گانے نہیں سُنے ،لتا کا انکشاف

میں نے کبھی اپنے گانے نہیں سُنے ،لتا کا انکشاف

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے کبھی اپنے گانے نہیں سُنے کیونکہ اگر اُنہوں نے ایسا کیا تو انہیں اپنی ہی گلوکاری میں بے تحاشہ غلطیاں نظر آئیں گی

ممبئی (نیٹ نیوز) لتا منگیشکر نے ماضی کا قصہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ایک مرتبہ اُنہوں نے اپنا ہی گانا ریکارڈ کر اتے وقت اپنا گانا سن لیا تھا اور پھر اُنہیں اس گانے میں بہت سی غلطیاں نظر آنے لگی تھیں، اُس واقعے کے بعد اُنہوں نے کبھی خود کی گلوکاری نہیں سنی۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں میڈم نور جہاں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘نور جہاں جی ایک باصلاحیت گلوکارہ تھیں جنہوں نے اپنی آواز اور ہنر سے کروڑوں دلوں پر راج کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں