مومنہ مستحسن نے مداحوں کو خود کو جاننے بارے مشورہ دے دیا
گلوکارہ مومنہ مستحسن نے مداحوں کو خود کو جاننے بارے مشورہ دے دیا۔ انہو ں نے کہا کہ اپنے آپ کو جانتے ہوئے اپنی زندگی کے مقاصد کو پورا کریں
اسلام آباد (اے پی پی) انہوں نے مزید کہا کہ اپنے احساسات کو ترجیح دیں اور خود کی مدد کرتے ہوئے اپنی پہچان بنائیں۔ گلوکارہ نے کہا کہ آپ کی محدود سوچ آپ کو کبھی آگے نہیں بڑھنے دے گی اورآپ کبھی بھی ا پنے مقاصد اور خوابوں کو پورا نہیں کر سکیں گے اس لئے سوچ کو مثبت اور وسیع کریں۔