عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ایک بار پھر ملتوی
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کی شادی ایک بار پھر ملتوی ہوگئی
ممبئی(نیٹ نیوز)عالیہ اور رنبیر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کیلئے تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ جوڑی کی کام میں مصروفیت کو دیکھتے ہوئے اور رواں برس ہی رشی کپور کے دنیا سے رخصت ہونے کے باعث مستقبل قریب میں دونوں کی شادی ہونا ممکن نہیں۔ٹائمز آف انڈیا نے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رواں برس شادی نہیں ہوگی، عین ممکن ہے کہ دونوں اگلے برس کے وسط تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں۔