اگر موقع ملا تو سیف خان کو اغوا کرنا چاہونگی:پرینیتی

اگر موقع ملا تو سیف خان کو اغوا کرنا چاہونگی:پرینیتی

بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے انکشاف کیا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اپنی اصل زندگی میں سیف علی خان کو اغوا کرنا چاہیں گی

ممبئی(شوبز ڈیسک ) پرینیتی چوپڑا نے کامیڈی شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران پرینیتی چوپڑا نے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق دلچسپ سوالوں کے جوابات دئیے ۔انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ وہ نواب آف پٹودی سیف خان سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اور یہ بات کرینہ کپور بھی جانتی ہیں اور میرے ان جذبات سے کرینہ کو کوئی مسئلہ نہیں۔پرینیتی چوپڑا نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ایسا نہیں کہ وہ سچ میں ہی سیف کو اغوا کر لیں گی مگر وہ انہیں بہت پیار کرتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں