فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے باتیں نہیں عملی اقدامات کرناہونگے :منشا پاشا

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے باتیں نہیں  عملی اقدامات کرناہونگے :منشا پاشا

اداکار ہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کرنا ہونگے ،سنجیدہ لوگ متحدہو جائیں تو انڈسٹری کو چند دنوں میں پاؤں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے

کراچی (سٹاف رپورٹر) منشا پاشا نے ایک انٹرویو میں کہاکہ فلم انڈسٹری کے بحران کیوجہ سے فنکاروں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے اورپاکستانی سینماؤں پر غیر ملکی فلموں کا غلبہ ہورہا ہے ، ہماری ثقافت بھی متاثر ہو رہی ہے ،فلمسازی کے شعبے کو تحفظ دینا وقت کا تقاضا ہے ۔انہوں نے فلم لال کبوتر میں پرفارمنس پر بہترین اداکارہ کیلئے نامزدگی پر سٹائل ایوارڈزکی جیوری سے اظہارتشکر بھی کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں