گینگسٹرکی دھمکی آمیز کالز آتے تھیں:شاہ رخ خان

 گینگسٹرکی دھمکی آمیز کالز آتے تھیں:شاہ رخ خان

کیریئر کے آغاز میں من پسند پروڈیوسر کیساتھ کام کرنے کو کہا جاتاتھا

ممبئی (این این آئی ) بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں گینگسٹر نے کال کر کے اپنے من پسند پروڈیوسر دوست کی فلم میں کام کرنے کو کہا تھاجس پر اسے کہاجیسے میں آپ کو نہیں بتاتا کہ کسے مارنا ہے کسے نہیں ایسے ہی آپ بھی مجھے نہ بتائیں کہ مجھے کونسی فلم کرنی ہے اور کونسی نہیں’۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ ‘انہیں انڈر ورلڈ کے ڈان ابو سلیم اور سلیم چھوٹا کی کالز آتی تھیں، دھمکی آمیز کالز میں انہیں گینگسٹر کی پسند کی فلموں میں کام کرنے کو کہا جاتا تھا ۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ‘وہ وقت میری زندگی کا پریشان کن اور ڈراؤنا ترین وقت تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں