پاکستان میں خواتین پر شادی کیلئے دباؤ رہتا ہے :مدیحہ امام

پاکستان میں خواتین پر شادی کیلئے دباؤ رہتا ہے :مدیحہ امام

اداکارہ مدیحہ امام کا کہنا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں خواتین پر شادی کیلئے دباؤ رہتا ہے

لاہور(شوبز ڈیسک) مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرے میں لڑکی کی عمر 29 سال تک ہوجاتی ہے تو شادی نہ کئے جانے پر لوگ تعجب کا اظہار کرتے ہیں اور اس سے قبل بار بار اس سے شادی سے متعلق پوچھا جاتا ہے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ لڑکیوں سے شادی سے متعلق بار بار سوال کرنے کا تعلق امیر یا غریب طبقے سے نہیں اور نہ ہی اس کا تعلق تعلیم اور جہالت سے ہے ہم اس سوچ اور رویے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتے ، کیوں کہ ہمارے بڑوں کو لگتا ہے کہ یہی طریقہ درست ہے ۔مدیحہ نے کہا کہ ایسی روایات کو ڈراموں اور فلموں کے ذریعے بدلنے کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں