وینا ملک کی اسد خٹک کو بچوں سے ملاقات کی پیشکش

وینا ملک کی اسد خٹک کو بچوں سے ملاقات کی پیشکش

بچوں کی کفالت کرنے کو تیار تو ملاقات ہوسکتی :اداکارہ کے وکیل کی گفتگو

لاہور (لیڈی رپورٹر سے ) اداکارہ وینا ملک کے قانونی مشیر تنویر کھوکر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میں نے اسد بشیر خٹک سے رابطہ کرکے انہیں مشورہ دیا ہے اگر وہ اپنے بچوں کی کفالت کے لئے تیار ہیں تو میں ان کی ملاقات بچوں سے ہوجائے گی ، لیکن تاحال انہوں نے پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا ۔ تنویر کھوکر نے گفتگو میں مزید بتایا کہ میں اور میری کلائنٹ وینا ملک ہر ممکن طریقہ سے معاملہ کو سلجھانے کی کوشش کررہے ہیں، ہم دونوں نے کسی بھی مقام پرقانون اور اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔اسد بشیر خٹک اپنے بچوں کی کفالت کے قانونی طور پر ذمہ دار ہیں میری ذاتی رائے میں ان کو بچوں سے زیادہ دولت سے پیار ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ تین سال تک کبھی خاموش نہ رہتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں