مجھے اہلخانہ کا پہلا نکما شخص تصور کیا جاتا تھا:علی عباس
اداکار علی عباس نے کہا کہ مجھے اپنی فیملی کا پہلا نکما شخص تصور کیا جاتا تھا
کراچی(این این آئی) کچھ سال تک مجھے اچھا کام تک نہیں ملا یہاں تک کہ میں اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرنے والا تھا۔ایک انٹرویو میں علی عباس نے کہا کہ سپر ہٹ ڈرامے دینے کے بعد میں خود کو اب خوش نصیب سمجھتا ہوں اور یہ اللہ پاک کا مجھ پر کرم ہے ورنہ مجھے آج بھی یاد ہے میں نے 2013 میں کام کرنا شروع کیا تھا لیکن کچھ سال تک مجھے اچھا کام تک نہیں ملا یہاں تک کہ اداکار کا بیٹا ہونے پر بھی میں زیرو تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ کہوں گا کہ میں اپنی فیملی کا پہلا نکما شخص تھا کیوں کہ مجھے اچھا کام نہیں مل رہا تھا یہاں تک کہ ایسا موڑ بھی آگیا تھا کہ میں اداکاری چھوڑنے والا تھا تاہم اس کے بعد قسمت مہربان ہوئی اور میں نے خود کو منوایا۔