بھارتی اداکارہ آریابینر جی کی اپنے گھر پر’’ پراسرار موت ‘‘

بھارتی اداکارہ آریابینر جی کی اپنے گھر پر’’ پراسرار موت ‘‘

ادکارہ کے ناک سے خون بہہ رہاتھا،شراب کی کئی بوتلیں بکھری پڑی تھیں:پولیس

کولکتہ(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ دیودتا بینر جی المعروف آریا بینرجی پراسرار طور پر اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ آریا بینرجی کولکتہ میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں،وہ اپنے اپارٹمنٹ میں اکیلی رہتی تھیں جب کہ ان کی ایک بہن سنگاپور میں رہائش پذیر ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ نوکرانی نے گزشتہ صبح دروازہ نہ کھولنے پر پڑوسیوں اور پولیس کو آگاہ کیاتھا ، جب اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑا گیا تو اندر اداکارہ کی لاش پڑی ہوئی تھی جبکہ فرش پر شراب کی کئی بوتلیں پڑی ہوئی ملیں۔آریا کے ناک سے خون بہہ رہاتھااوراس نے قے بھی کی ہوئی تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں