نتالی پورٹمین نے رنبیر کپور سے کہا دفع ہوجاؤ

نتالی پورٹمین نے رنبیر کپور  سے کہا دفع ہوجاؤ

بھارتی اداکار رنبیر کپور نے کپل شرما کے کامیڈی شو میں بتایا کہ کس طرح امریکی اداکارہ نتالی پورٹمین نے انھیں ایک مرتبہ کہا کہ دفع ہوجاؤ

ممبئی(شوبز ڈیسک)انھوں نے بتایا کہ وہ کچھ جلدی میں تھے اور بیت الخلا ڈھونڈ رہے تھے تاہم ایسے میں ان کا سامنا نتالی پورٹمین سے ہوا۔ نتالی فون پر بات کر رہی تھیں میں نے ان سے فوٹو کی درخواست کی تو اداکارہ نے غصے میں کہا کہ ‘دفع ہوجاؤ۔رنبیر نے کہا کہ ان کا ایسا کرنے سے ایسا نہیں کہ میں ان کا کم فین بن گیا ہوں، وہ دوبارہ مجھے سڑک پر ملیں گی تو میں ان سے دوبارہ فوٹو دینے کا کہوں گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں