خود کو پرفیکٹ سمجھنے سے سیکھنے کا عمل رک جاتا ہے :ثروت

خود کو پرفیکٹ سمجھنے سے سیکھنے کا عمل رک جاتا ہے :ثروت

اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ خود کو پرفیکٹ سمجھنے والے کے سیکھنے کا عمل رک جاتا ہے

کراچی (آئی این پی) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ثروت گیلانی نے آن لائن یونیورسٹی کے طلبا سے بات چیت کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں بہت شکرگزار ہوں ان تمام اساتذہ کی جنہوں نے آج تک مجھے پڑھایا۔ثروت گیلانی نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے سیکھنے کا عمل تب رکتا ہے جب آپ کہتے ہیں کہ میں نے سب کچھ سیکھ لیا۔ آپ یقینی بنائیں کہ آپ آخر تک کہتے رہیں کہ میں نے کچھ نہیں سیکھا اور مجھے بہت کچھ سیکھنا ہے ۔اداکارہ نے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے اندر تعلیم حاصل کرنے کا شوق ہوگا تو آپ کہیں بھی جائیں آپ کیلئے تعلیم حاضر ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں