ماضی میں متعدد خواتین نے ہراساں کیا، اظفر رحمٰن
اداکار اظفر رحمٰن نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں متعدد ساتھی اداکاراؤں و شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ہراساں کیا
لاہور(شوبز ڈیسک)اظفر رحمٰن نے بتایا کہ ہمیشہ خواتین صحیح نہیں ہوتیں اور کبھی بھی کسی کو ہراساں نہیں کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے خلاف سوشل میڈیا پر الزام تراشی کرنے میں جلد بازی نہیں کی جانی چاہیے ، جب کسی کے خلاف شواہد موجود ہوں تو بات کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں بھی متعدد ساتھی خواتین نے ہراساں کیا مگر وہ ان کا نام نہیں لینا چاہتے ۔ایک سوال کے جواب میں اظفر رحمٰن کا کہنا تھا کہ شوبز میں سالوں سے ‘کاسٹنگ کاؤچ’ (یعنی کام کے بدلے جنسی خواہشات کی تکمیل) چلتی آ رہی ہے اور چلتی رہے گی مگر یہ غلط ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔