مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: پولینڈ کا بھی جنگ میں امریکہ کا ساتھ دینے سے انکار

ورسا:(دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھلوانے کے بیان پر پولینڈ کا ردعمل سامنے آ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ پولینڈ ایران جنگ میں حصہ لینے کے لیے فوجی دستے نہیں بھیجے گا۔

ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ حکومت ایران میں کسی بھی قسم کی فوجی مہم کی منصوبہ بندی نہیں کر رہی، اس حوالے سے ہمارے اتحادیوں کو بھی کوئی شک نہیں ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اِس فیصلے کا اطلاق پولینڈ کی بری، فضائی اور بحری افواج سب پر ہوتا ہے، یوکرین کی سرحدی کشیدگی کے پیش نظر افواج کو اب بھی مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں