گورنر سندھ اور وزیر ریلوے کی ملاقات، سفارتی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سندھ میں ML-1 پراجیکٹ سمیت پاکستان ریلوے کے دیگر منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ریلوے انفراسٹرکچر کی بہتری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ گورنر سندھ اور وزیر ریلوے بیس اپریل کو کراچی میں بین الاقوامی معیار کے تعلیمی ادارے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، اور کراچی میں قائم ہونے والے ملک کے پہلے آئی بی ورلڈ سکول کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کریں گے۔
اس موقع پر عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ تعلیم کے فروغ اور عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔