خیبرپختونخوا: پولیس اہلکاروں کو بقایاجات کی ادائیگی کا فیصلہ
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں 2018 سے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کو بقایاجات کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ نے متعلقہ افسران کو جلد واجبات کے بل کلیئر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی آفس نے بتایا محکمہ خزانہ کے پاس پولیس اہلکاروں کی واجبات ادا کرنے کے لیے فنڈز دستیاب ہیں۔
واضح رہے خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں کی اپ گریڈیشن 2018 میں ہوئی تھی، اپ گریڈیشن کے باوجود پولیس اہلکاروں کو واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی پولیس اہلکاروں نے واجبات ادا نہ کرنے پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
عدالت کے حکم پر ان تمام پولیس اہلکاروں کی واجبات کی ادائیگی کی جائے گی۔