غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مہنگی بجلی کے باوجود شہریوں کو لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، شہریوں کو بلاامتیاز بجلی کی فراہمی نہیں کی جا رہی، لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شہریوں کو بلا امتیاز بجلی کی فراہمی کا حکم دے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے احکامات جاری کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں