کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری
بھارتی عدالت نے ہرجانہ کیس میں اداکارہ کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے
ممبئی(شوبز ڈیسک)ممبئی کی عدالت میں اداکارہ کے خلاف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کی ہرجانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں کنگنا رناوت کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اداکارہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 22 مارچ کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ جاوید اختر نے درخواست میں کہا تھا کہ کنگنا نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ان پر بے بنیاد اور توہین آمیز تبصرے کئے ۔