شہریار منور نے اپنی پسند کی لڑکی کی تین خوبیاں بیان کر دیں
اداکار شہریار منور نے اپنی پسند کی لڑکی کی تین خوبیاں بیان کر دیں
اسلام آباد (اے پی پی)انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ وہ ایک پر اعتماد، خوش مزاج اور اچھی شخصیت کی حامل لڑکی سے شادی کرنا چاہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن وہ جب بھی شادی کریں گے تو ان تین خوبیوں کی حامل لڑکی سے کریں گے ۔ شہریار منور ان دنوں مایا علی کے ساتھ ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت میں دکھائی دے رہے ہیں ۔