بھارتی فلم ساز کی اہلیہ اور بیٹی نے آگ لگا کر خودکشی کرلی
بھارتی فلم ساز سنتوش گپتا کی اہلیہ اور بیٹی نے آگ لگا کر خودکشی کرلی
ممبئی(نیٹ نیوز)اسمیتا شریشتی گپتا نے اپنے اپارٹمنٹ میں ہی خود کو آگ لگائی۔ اپارٹمنٹ کے پڑوسیوں نے پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ دونوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور ہلاک ہوگئیں اس حوالے سے فلم ساز کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔ پولیس نے اس واقعے کی اصل حقائق جاننے کیلئے تحقیقات بھی شروع کردی ہے ۔