آپکا اعتماد آپ کو الگ اور پرکشش بناتا ہے :علیزے شاہ
اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے سے ایکنی کے مسائل سے لڑ رہی ہیں
کراچی (آئی این پی)گزشتہ روز علیزے شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں طویل عرصے سے ایکنی سے لڑ رہی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ خوبصورت اور صاف جِلد ہی ہماری خوشگوار زندگی کی بنیاد ہے جبکہ میرا خیال اس کے برعکس ہے ۔ میرا ماننا یہ ہے کہ ہم کیل مہاسوں کے ساتھ بھی ایک خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں۔ علیزے شاہ نے کہا کہ آپ کی جِلد آپ کی خوبصورتی اور اہمیت کی پیمائش نہیں کرتی بلکہ آپ کے اندر موجود اعتماد ہی آپ کو سب سے الگ اور پرکشش بناتا ہے ۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایک بار جب آپ خود اپنی خوبصورتی کو دیکھیں گے تو باقی لوگ آپ کی تعریف کریں گے اور آپ کو سراہیں گے ۔