ارسا غزل اداکار ساجد شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک
اداکارہ ارسا غزل اداکار ساجد شاہ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں
لاہور(شوبز ڈیسک)ارسا غزل ٹی وی کی ناصرف ایک معروف اداکارہ ہیں بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کی بہن اور ورسٹائل اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شوہر ساجد شاہ اور سوتیلے بیٹے کے ہمراہ ایک خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کی ،اداکارہ نے لکھا کہ ‘میں میرے شوہر ساجد شاہ اور خوبرو سوتیلے بیٹے تبریز علی شاہ کے ہمراہ۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں اداکارہ شگفتہ اعجاز کو بھی ٹیگ کیا۔