معیار گرنے کے باعث تھیٹر پر کام کرنا چھوڑدیا:سہیل احمد

معیار گرنے کے باعث تھیٹر  پر کام کرنا چھوڑدیا:سہیل احمد

سینئر اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ میرے گھرانے کا تعلق علم و ادب اور درس و تدریس سے ہے

لاہور (شوبزڈیسک)میری پانچ فلمیں مکمل ہو چکی ہیں لیکن یہ نہیں معلوم ان کی ریلیز کب ہو گی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے تھیٹر چھوڑ دیا ہے کیونکہ آج کل اس معیار کا کام نہیں ہو رہا جس کی مجھے لگن تھی ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بھی شوبز میں قسمت آزمائی کر رہاہے ، اس نے لندن سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے ۔میں نے اسے اس کی مرضی کے مطابق فیلڈ کا انتخاب کرنے کی اجازت دی ہے کیونکہ میں بچوں پر مرضی مسلط کرنے کا قائل نہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں