قومیت سے ہٹ کر پرامن مستقبل کیلئے کام کیا جائے :مہوش

قومیت سے ہٹ کر پرامن مستقبل کیلئے کام کیا جائے :مہوش

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ قومیت سے ہٹ کر پرامن مستقبل کیلئے کام کرنا چاہیے

کراچی (سٹاف رپورٹر)آج کے دور میں اداکار یا اداکارہ ہونا کافی نہیں بلکہ شائقین سے ملنے والی عزت اور طاقت کو استعمال کرتے ہوئے اپنے معاشرے ، ملک یا دنیا کے مسائل کے حل میں بہتری لانی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف لوگوں کو تفریح فراہم کرنا کافی نہیں۔یہ بہت ضروری ہے کہ جو مسائل اہم ہیں، ان کو اجاگر کریں، چاہے وہ سیاسی ہو یا سماجی ہو ان پر بات ہونی چاہیے ۔ فنکار دو ممالک کو قریب لاسکتے ہیں دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے اور اگر سب متحد ہو کر ایک قوت بن کر ایک ہی سمت میں کام کریں تو دنیا میں کوئی ایسی چیز نہیں جو امن کو اصل چہرہ دینے کی راہ میں حائل ہو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں