کنگنارناوت کو عدالتی محاذ پر ناکامی کا سامنا

کنگنارناوت کو عدالتی  محاذ پر ناکامی کا سامنا

بمبئی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی پاسپورٹ تجدید کی فوری سماعت سے انکار کردیا

ممبئی(نیٹ نیوز)کنگنا رناوت نے عدالت سے درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور کام کے سلسلے میں انہیں ملک سے باہر جانا پڑتا ہے اور پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہذا کیس کی فوری سماعت کی جائے ۔لیکن اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ بمبئی ہائی کورٹ نے درخواست کو ‘مبہم’ قرار دیتے ہوئے کیس کی فوری سماعت سے انکار کردیا ہے ۔ جس میں حکام کو فریق کے طور پر شامل نہیں کیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں