کسی کو پرچی یا شارٹ کٹ کہنا انتہائی غلط ہے :رمشا خان

کسی کو پرچی یا شارٹ کٹ کہنا انتہائی غلط ہے :رمشا خان

اداکارہ رمشا خان نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی کے ذاتی تجربے کے بارے میں جانے بغیر ان پر تنقید نہ کریں

کراچی (سٹاف رپورٹر)رمشا خان کا ایک ویڈیو کِلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اقربا پروری سمیت صارفین کی جانب سے فنکاروں کیلئے تنقیدی رویے پر بات کررہی ہیں۔ویڈیو میں رمشا خان نے ناقدین سے متعلق کہا کہ جو لوگ اس طرح سوچتے ہیں کہ کوئی فنکار اقربا پروری کے طور پر انڈسٹری میں آیا ہے ، یا کسی کو جج کرتے ہیں تو آپ کو نہیں پتا کہ یہاں تک پہنچنے کیلئے اس کا سفر کیسا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ پرچی پرچی کہتے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم ہوتا کہ جسے وہ یہ کہتے ہیں وہ کتنی محنت کررہا ہوتا ہے ۔رمشا نے کہا کہ کسی کو کہنا کہ یہ تو شارٹ کٹ پر آگیا ہے ، یا یہ تو پرچی پر آگئی ہے بہت غلط بات ہے ، ہم سے متعلق صرف خدا فیصلہ کرسکتا ہے کہ ہم کیسے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں