عائشہ عمر کا ہر جمعہ روزہ رکھنے کا فیصلہ

عائشہ عمر کا ہر جمعہ روزہ رکھنے کا فیصلہ

اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کا رمضان المبارک کے دوران شو میں کئے گئے ایک عہد سے متعلق ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے

کراچی (سٹاف رپورٹر)جس میں اداکارہ نے عہد کیا ہے کہ انہوں نے ہر جمعہ روزہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوران شو عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصلہ کیاہے کہ رمضان کے بعد ہر جمعہ روزہ رکھیں گی۔عائشہ عمر کے مطابق انہیں روزے پسند ہیں اور روزہ انسان کے جسم کے لیے ایک بہت اچھا ڈیٹوکس ہے لہٰذا ہفتے میں ایک دن روزہ رکھنا کسی بھی انسان کیلئے مشکل نہیں ہے اس لیے رمضان کے بعد ہر جمعے روزہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں