مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنیکی وجہ بتا دی

مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنیکی وجہ بتا دی

اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ انہیں جتنی عزت پاکستان میں کام کرکے ملی اب ضرورت محسوس نہیں ہوتی کہ بالی ووڈ جاکر کام کروں

کراچی(شوبز ڈیسک)مہوش حیات نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں بالی ووڈ جاکر کام کرنے کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ مہوش حیات نے کہا مجھے بالی ووڈ سے بہت زیادہ آفرز ہوئیں لیکن کبھی مجھے کردار پسند نہیں آیا، کبھی کہانی پسند نہیں آئی اور صرف بالی ووڈ کے نام کی وجہ سے میں وہاں کام کرنے چلی جاؤں میں نے کبھی اس طرح نہیں سوچا۔مہوش حیات نے مزید کہا بالی ووڈ کے علاوہ بھی دنیا میں بڑے بڑے پلیٹ فارمز اور دیگر انڈسٹریاں ہیں جیسے ہالی ووڈ، ایرانی سینما، کورین انڈسٹری اور نیٹ فلکس وغیرہ۔ اس کے علاوہ جتنی عزت، پیار اور کام مجھے اپنے ملک میں مل رہا ہے مجھے ضرورت نہیں کہ میں بالی ووڈ میں جاکر اپنا ٹیلنٹ دکھاؤں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں